QR codeQR code

ٹرمپ کے جنگی اختیارات میں کمی امریکہ کی سلامتی کی لیے ضروری ہے

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کل رات اپنے ایک بیان میں کہا تھا

9 Jan 2020 گھنٹہ 13:28

امریکی ایوان نمائندگان آج جمعرات کو ایک ایسے بل پر ووٹنگ کرنے جا رہی ہے جس کے پاس ہونے کی صورت میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کیا جائے گا۔


امریکی ایوان نمائندگان آج جمعرات کو ایک ایسے بل پر ووٹنگ کرنے جا رہی ہے جس کے پاس ہونے کی صورت میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کیا جائے گا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کل رات اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جمعے کی رات اشتعال دلانے والے حملے میں ایران کے اعلی فوجی عہدیدار کو نشانہ بنایا۔ نینسی پلوسی  کا کہنا تھا کہ وہائٹ ہاوس کا یہ اقدام امریکی کانگریس سے مشورے کے بغیر انجام پایا تھا اور یہی حملہ مغربی ایشیا میں ایران کے ساتھ شدید کشیدگی کا باعث بنا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے چند دیگر ساتھیوں پر بغداد ائیر پورٹ کے قریب ہونے والے حملے نے مغربی ایشیا کے علاقے میں امریکی سفارتکاروں اور فوجیوں کی جان کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ کے مجرمانہ اور بزدلانہ حملے میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈرقاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے کمانڈرابو مہدی المہندس اور ان کے دیگر چند ساتھی شہید ہوگئے تھے جس کے بعد تہران نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ ایران نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے جواب میں عراق میں امریکہ کے 2 فوجی اڈوں پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے جن کے نتیجے میں 80 دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 447680

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/447680/ٹرمپ-کے-جنگی-اختیارات-میں-کمی-امریکہ-کی-سلامتی-لیے-ضروری-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com