QR codeQR code

آصف علی زرداری کی انجیوگرافی اور اینجیوپلاسٹی کیے جانے کا امکان

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کے دل کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

15 Dec 2019 گھنٹہ 15:52

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی انجیوگرافی اور اینجیوپلاسٹی کیے جانے کا امکان ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ڈاکٹروں نے آصف علی زرداری کو چند روز آبزرویشن میں رکھنے اور امراض قلب سے متعلق تشخیص کے لئے کچھ ٹیسٹ بھی تجویز کیے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ دنوں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار سابق صدر کو دو ریفرنسز میں ایک ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے طبی بنیادوں پر ضمانت دی تھی۔جس کے بعد انہیں اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا گیا ۔

خبر کا کوڈ: 445211

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/445211/آصف-علی-زرداری-کی-انجیوگرافی-اور-اینجیوپلاسٹی-کیے-جانے-کا-امکان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com