QR codeQR code

جرمنی میں دھماکے میں کم سے کم 25 افراد زخمی

مشرقی جرمنی کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم پچیس افراد زخمی ہوگئے۔

13 Dec 2019 گھنٹہ 20:20

دھماکہ صوبہ ساکسن آنہالٹ کے علاقے بلانکن برگ میں جمعے کی رات ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں ہوا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کم سے کم پچیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔


مشرقی جرمنی کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم پچیس افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ ساکسن آنہالٹ کے علاقے بلانکن برگ میں جمعے کی رات ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں ہوا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کم سے کم پچیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ساٹھ افراد پر مشتمل ایک امدادی ٹیم علاقے میں پہنچ گئی ہے۔
امدادی گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں کو وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید دھماکوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے آس پاس کی دیگر عمارتوں کو مکینوں سے خالی کرا لیا ہے۔
دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں پولیس نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 445039

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/445039/جرمنی-میں-دھماکے-کم-سے-25-افراد-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com