QR codeQR code

نواز شریف کو فالج کا حملہ ہوسکتا ہے

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میان نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ میں ممکنہ زہر خورانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

13 Dec 2019 گھنٹہ 20:11

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے میڈیکل کنسلٹنٹ ڈیوڈ لارنس کی جاری کردہ میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لٹس کا تعین نہیں ہورہا جس کی وجہ سے ممکنہ زہر خورانی کا ٹیسٹ کرنا پڑے گا


پاکستان کے سابق وزیر اعظم میان نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ میں ممکنہ زہر خورانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے میڈیکل کنسلٹنٹ ڈیوڈ لارنس کی جاری کردہ میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لٹس کا تعین نہیں ہورہا جس کی وجہ سے ممکنہ زہر خورانی کا ٹیسٹ کرنا پڑے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے نواز شریف کے دل کے ٹشوز کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دماغ کو خون پہنچانے والی اسی فی صد شریانیں بند ہونے کی وجہ سے انہیں فالج کا خطرہ لاحق ہے۔رپورٹ کے مطابق میڈیکل کنسلٹنیٹ نے نواز شریف کو مکمل نگہداشت میں رکھنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دل کے اسکین اور خون کے مزید تجزیوں کے بعد ان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ کرپشن کے الزام میں جیل کی سزا پانے والے پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ان دنوں لندن میں زیر علاج ہیں۔ انہیں پاکستان کی ایک عدالت نے طبی بنیادوں پر جیل سے رہا کرنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 445038

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/445038/نواز-شریف-کو-فالج-کا-حملہ-ہوسکتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com