QR codeQR code

جسٹس گلزار کو پاکستان کے چیف جسٹس مقرر کردیا گیا

پاکستان کی وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے سب سے سینیئر جج جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

5 Dec 2019 گھنٹہ 14:15

پاکستانی وزارت قانون کے نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ صدر پاکستان نے جسٹس گلزار کو پاکستان کے چیف جسٹس کے عہدے کے لئے تعینات کردیا ہے اور اس کا اطلاق اکیس دسمبر سے ہوگا - جسٹس گلزار احمد موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ عہدہ سنبھالیں گے - موجودہ چیف جسٹس بیس دسمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہور ہے ہیں جس کے بعد اکیس دسمبر کو جسٹس گلزار احمد پاکستان کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے - وزارت قانون نے بائیس نومبر کو جسٹس گلزار ا حمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامز کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کی تھی ۔

خبر کا کوڈ: 444297

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444297/جسٹس-گلزار-کو-پاکستان-کے-چیف-مقرر-کردیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com