QR codeQR code

ہماری فوج ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے

ہندوستان کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے چین کے ساتھ سرحد کے معاملے کو لے کر اختلافات کی بات کو قبول کرتے ہوئے کہا

5 Dec 2019 گھنٹہ 14:11

ہندوستان کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے چین کے ساتھ سرحد کے معاملے کو لے کر اختلافات کی بات کو قبول کرتے ہوئے بدھ کو لوک سبھا میں کہا کہ ہماری فوج ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے اور سرحد کی حفاظت کو لے کر فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی اختلافات پائے جاتے ہیں۔
ہندوستان کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے چین کے ساتھ سرحد کے معاملے کو لے کر اختلافات کی بات کو قبول کرتے ہوئے بدھ کو لوک سبھا میں کہا کہ ہماری فوج ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے اور سرحد کی حفاظت کو لے کر فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے سوال پرکہا کہ سرحدی سلامتی کو لے کر فوج چوکس ہے اور پوری مستعدی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ فوج کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا حقیقی کنٹرول لائن کو لے کر چین کے ساتھ موقف سے متعلق اختلافات چلے آ رہے ہیں۔ دونوں فریقوں کے ذریعہ سرحد پر گشت کئے جانے کی بات عام ہے جس کے سبب بعض اوقات چینی فوج ہمارے رینج میں آ جاتی ہے اور کبھی کبھی ہم بھی ادھر چلے جاتے ہیں۔

خبر کا کوڈ: 444295

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444295/ہماری-فوج-ہر-چیلنج-کا-سامنا-کرنے-کے-لئے-تیار-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com