QR codeQR code

ایرانی کسانوں فائدہ پہنچانے اور دیہی علاقوں کی ترقی کے مواقع کیے جایئں گے

عالمی ادارہ خوراک و زراعت نے ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

29 Nov 2019 گھنٹہ 21:33

خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر چو دانگ یو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اب تک کا تعاون مستقبل کے تعاون کی مضبوط بنیاد بن سکتا ہے


عالمی ادارہ خوراک و زراعت نے ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔
روم سے ہمارے نمائندے کے مطابق عالمی ادارہ خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر چو دانگ یو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اب تک کا تعاون مستقبل کے تعاون کی مضبوط بنیاد بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور فاؤ کے درمیان تعاون کے فروغ سے ایرانی کسانوں فائدہ پہنچے گا اور دیہی علاقوں کی ترقی کے مواقع فراہم ہوں گے۔
چودانگ یو کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی ادارہ خوراک و زراعت کا فعال رکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پائیدار ترقی کے اہداف اور خاص سے غذائی سیکورٹی کے حوالے سے عالمی ادارہ خوراک و زراعت کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارہ خوراک و زراعت کا قیام دوسری جنگ عظیم کے بعد عمل میں آیا تھا اور اس کا مقصد دنیا میں زراعت کو فروغ دیگر خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 443704

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/443704/ایرانی-کسانوں-فائدہ-پہنچانے-اور-دیہی-علاقوں-کی-ترقی-کے-مواقع-کیے-جایئں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com