QR codeQR code

سعودی عرب اور متحدہ امارات کا بھارت میں 70ارب ڈالر کی ریفائنری لگانے اعلان

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  سعودی عرب اور متحدہ امارات بھارت میں 70ارب ڈالر کی ریفائنری لگائیں گے

29 Nov 2019 گھنٹہ 20:18

سعودی عرب اور متحدہ امارات بھارت میں 70ارب ڈالر کی ریفائنری لگائیں گے، بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کمپلیکس تعمیر کرکے بھارت کیلئے یومیہ 6 لاکھ بیرل تیل سپلائی کیا جائے گا۔


بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  سعودی عرب اور متحدہ امارات بھارت میں 70ارب ڈالر کی ریفائنری لگائیں گے، بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کمپلیکس تعمیر کرکے بھارت کیلئے یومیہ 6 لاکھ بیرل تیل سپلائی کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں 70 ارب ڈالر کی ریفائنری لگانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 70 ارب ڈالر کے نئے اعداد و شمار متحدہ عرب امارات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں سامنے آئے۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان 2018 میں اعلان کیے گئے سرمایہ کاری کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سرمایہ کاری کے ذریعے ریفائنری اور پیٹروکیمیکلز کمپلیکس تعمیر کیا جانا ہے جہاں بھارتی مارکیٹ کے لیے یومیہ 6 لاکھ بیرل سعودی اور اماراتی خام تیل سپلائی کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 443692

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/443692/سعودی-عرب-اور-متحدہ-امارات-کا-بھارت-میں-70ارب-ڈالر-کی-ریفائنری-لگانے-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com