QR codeQR code

خلیفہ حفتر کے زیر کمان نیشنل آرمی کے ڈرون حملے میں عام شہری ہلاک

مغرب کے حمایت یافتہ جنرل خلیفہ حفتر کی فوج نے المعیتیقہ ایئر پورٹ پر ڈرون طیاروں سے میزائل گرائے ہیں

29 Nov 2019 گھنٹہ 19:59

طرابلس سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغرب کے حمایت یافتہ جنرل خلیفہ حفتر کی فوج نے المعیتیقہ ایئر پورٹ پر ڈرون طیاروں سے میزائل گرائے ہیں


لیبیا میں طرابلس کے المعیتیقہ ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کی خبر ہے۔
طرابلس سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغرب کے حمایت یافتہ جنرل خلیفہ حفتر کی فوج نے المعیتیقہ ایئر پورٹ پر ڈرون طیاروں سے میزائل گرائے ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیفہ حفتر کے زیر کمان نیشنل آرمی نے اسی طرح جنوبی لیبیا کے علاقے ام الارانب پر بھی ڈرون حملہ کیا ہے جس میں کم سے کم دو عام شہریوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
قابل ذکر ہےکہ خلیفہ حفتر کی کمان میں نیشنل آرمی نامی مسلح گروہ نے کئی سال سے لیبیا کے مشرقی علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے ۔ اس مسلح گروہ نے رواں سال کے اپریل کے مہینے سے ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر عرب ملکوں کی مدد سے دارالحکومت طرابلس پر بھی حملے شروع کردیئے ہیں ۔
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے حملوں کے آغاز سے اب تک تقریبا گیارہ سو افراد ہلاک اور پانچ ہزار سات سو زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 443691

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/443691/خلیفہ-حفتر-کے-زیر-کمان-نیشنل-آرمی-ڈرون-حملے-میں-عام-شہری-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com