QR codeQR code

ایران میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایجنٹس گرفتار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک افراد کو گرفتار کرل

28 Nov 2019 گھنٹہ 13:47

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
بینالاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی انٹیلیجنس نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ساتھ تعاون کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے, جبکہ حالیہ بلوؤں کے بارے میں اطلاعات لیکر ملک سے فرار کرنے کی کوشش میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایرانی انٹیلیجنس ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس اہلکاروں نے دشمن پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے اس کے ساتھ منسلک اور تعاون کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی ماندہ افراد کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 443605

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/443605/ایران-میں-امریکی-خفیہ-ادارے-سی-آئی-اے-کے-ایجنٹس-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com