QR codeQR code

افغانستان میں انتخابات کے نتائج تاخیر کا شکار

افغانستان کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے تقریبا ایک ہزار ایک سو اسی پولنگ بوتھوں میں ڈالے گئے ووٹوں کو کینسل کر دیا ہے۔

24 Nov 2019 گھنٹہ 19:55

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ دوہزار چارسو ووٹنگ مراکز میں سے ایک ہزار ایک سو انہتر ووٹنگ مراکز نان بائیومیٹک ہونے کی بنا پر الیکشن کمیشن کے لئے غیرمعتبر ہیں اور الیکشن کمیشن کسی بھی گروہ اور ادارے کے زیراثر نہیں ہے۔ 
افغانستان کے الیکشن کمیشن نے تاکید کی ہے کہ جب تک اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی گنتی مکمل نہیں ہو جاتی اس وقت تک اس کے ابتدائی نتائج کا اعلان نہیں کیا جائےگا۔ 
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے چوبیس صوبوں کی رائےشماری مکمل ہوچکی ہے اور تین صوبوں میں اب بھی جاری ہے تاہم الیکشن کمیشن نے سات صوبوں کی دوبارہ گنتی روک دی ہے۔افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج اب تک تین بار ملتوی کئے جا چکے ہیں۔ 

خبر کا کوڈ: 443293

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/443293/افغانستان-میں-انتخابات-کے-نتائج-تاخیر-کا-شکار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com