QR codeQR code

نبی مکرم ﷺ کی ذات دنیا کے لیے وحدت کا بہترین نمونہ عمل ہے

، الجزائر سے تعلق رکھنے والے " عبدالرزاق قسوم" نے ۳۳ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس کی افتتاحیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا

14 Nov 2019 گھنٹہ 15:25

مسلمانوں کے ساتھ ساتھ تمام انسانوں کے درمیان وحدت کے فروغ کے لیے نبی مکرم ﷺ کی ذات اسوۃ حسنۃ ہے۔ اس عظیم الشان ہستی کے یوم ولادت پر ہمیں چایے کہ ان کی سیرت پر عمل کرکے دنیا میں امن اور اتحاد کا پیغام عام کریں۔


نبی مکرم ﷺ کی ذات دنیا کے لیے وحدت کا بہترین نمونہ عمل ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، الجزائر سے تعلق رکھنے والے " عبدالرزاق قسوم" نے ۳۳ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس کی افتتاحیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا " الجزائر اسلامی اہداف کی تکمیل کے لیے دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ ہے"۔
انہوں نے مزید کہا ، مسلمانوں کے ساتھ ساتھ تمام انسانوں کے درمیان وحدت کے فروغ کے لیے نبی مکرم ﷺ کی ذات اسوۃ حسنۃ ہے۔ اس عظیم الشان ہستی کے یوم ولادت پر ہمیں چایے کہ ان کی سیرت پر عمل کرکے دنیا میں امن اور اتحاد کا پیغام عام کریں۔
عبد الرزاق نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کسی ملک یا حکومت سے وابستہ نہیں ہے بلکہ مسئلہ فلسطین امت اسلامی کا اہم ترین مسئلہ ہے۔ ہمیں صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور عوامی تحریکوں کے ذریعہ صہیونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 442702

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442702/نبی-مکرم-ﷺ-کی-ذات-دنیا-کے-لیے-وحدت-کا-بہترین-نمونہ-عمل-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com