QR codeQR code

فلسطین ہمیشہ عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ رہے گا

ڈاکٹر حسن روحانی نے 33ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے کہا

14 Nov 2019 گھنٹہ 11:19

فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت اس کانفرنس کا اصلی ترین موضوع ہے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ فلسطین کی حمایت اور مسجد الاقصی کا تحفظ ہمیشہ مسلمانوں کو اصلی ترین مسئلہ رہے گا


فلسطین ہمیشہ عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ رہے گا
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے صدر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے 33ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے کہا " مسجد الاقصی کا تحفظ اور فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت اس کانفرنس کا اصلی ترین موضوع ہے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ فلسطین کی حمایت اور مسجد الاقصی کا تحفظ ہمیشہ مسلمانوں کو اصلی ترین مسئلہ رہے گا۔ اگرچہ دشمن نے لاکھ کوشش کی اس اہم ترین مسئلے کی جانب سے مسلمانوں کی توجہ کو ہٹایئے لیکن وہ اس مقصد میں ناکام رہا۔
 صدر حسن روحانی نے مزید کہا مغرب کی بلاخصوص امریکہ کی تمام تر کوشش اس بات کی لیے تھی کہ مسلمان فلسطین کے مسئلے کو بھول جائے اور اس کا مقصد یہ تھا کہ فلسطین میں انجام دیے جانے والے ظلم و ستم کو دنیا بھلا دے۔ اگر چہ کہ کسی حد تک دشمن کو اس مقصد میں کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن وہ پوری طرح اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ دشمن چاہتا ہے کہ اسرائیل کو دنیا کے لیے مورد اعتماد قرار دے اور کے مظالم کو دنیا کی نظروں سے اجھل کردے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ مسلمانوں اور خطے کے ممالک کا دوست نہیں ہے۔ خطے کے لوگوں کی مشکلات کا حل کود یہاں کے ممالک کو حل کرنے کا حق ہے۔ کیوںکہ امریکہ نے خطے میں خوریزی اور جنگ کی شروعات کی ہے۔ اگر فلسطین کو آزد ہونا ہے تو صرف مسلمانوں کی کوششوں سے آزاد ہوگا۔
ہم سعودی عرب کی عوام کے دوست ہیں ، ہم امارات کی عوام کے دوست ہیں ہم خطے کے تمام ممالک کی عوام کے دوست اور مقاومتی تنظیموں کے عاشق ہیں  ۔
ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ امام خمینی ؒ اس صدی میں اہم ترین کارنامہ انجام دیا ہے اور ان کو خطے میں ہی نہیں دنیا میں ایک اہم رہبر اور رہنما کے عنوان کے جانا جاتا ہے۔
ہمیں یاد رہنا چاہیے کہ ایران واحد اسلامی ملک ہے جس نے اسرائیل کے سفارت خانے کو فلسطین کے سفارت خانے میں تبدیل کیا ہے۔ ہمیں بھولنا نہیں چاہیے کہ دنیا میں مزاحمتی تحریکوں کا آغاز ایران نے ہی کیا تھا اور آج بھی ایران مقاومتی تنظیموں کی حمایت کررہا ہے۔
ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ جب کبھی قوموں کے درمیان ہمت اور حوصلہ ختم ہوجایئے تو اس ہمت و حوصلہ کی جگہ تفرقہ لے لیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 442661

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442661/فلسطین-ہمیشہ-عالم-اسلام-کا-اہم-ترین-مسئلہ-رہے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com