QR codeQR code

بھارت کا ایٹمی پلان کے نیٹ ورک سائبر حملوں کی زد میں

ریاست تامل ناڈو میں قائم بھارت کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ کڈان کلام کے نیٹ ورک پر سائبر حملہ

2 Nov 2019 گھنٹہ 22:04

بھارتی حکام کی جانب سے پہلے اس کی تردید کی جاتی رہی تاہم گزشتہ روز انہوں نے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ ریاست تامل ناڈو میں قائم بھارت کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ کڈان کلام کے نیٹ ورک پر سائبر حملہ ہوا ہے


خبررساں ادارے کے مطابق کمپیوٹر آج کے دور کی ضرورت بن چکا ہے اور شاید ہی کوئی ایسا بڑا ادارہ ہو جو کمپیوٹر کی مدد کے بنا کام کر رہا ہو۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ کمپیوٹر نے انسان کے لئے بےشمار آسانیاں ہپیدا کر دی ہیں لیکن کبھی کبھار ہیکرز کی وجہ سے کمپیوٹر مفلوج ہو کر رہ جاتے ہیں۔
اسی قسم کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جب وہاں کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ کے نیٹ ورک پر ہیکرز نے حملہ کرکے اس کے کمپیوٹرز کو نقصان پہنچایا۔
بھارتی حکام کی جانب سے پہلے اس کی تردید کی جاتی رہی تاہم گزشتہ روز انہوں نے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ ریاست تامل ناڈو میں قائم بھارت کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ کڈان کلام کے نیٹ ورک پر سائبر حملہ ہوا ہے۔
بھارتی حکام نے اس کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس ایٹمی پلانٹ کے انتظامی کمپیوٹر میں پایا گیا ہے تاہم ایٹمی پلانٹ کو کنٹرول کرنے والے سسٹم اس سے محفوظ رہے ہیں۔
جس کمپیوٹر میں وائرس آیا وہ ایک ایسے یوزر کا تھا جو انتظامی امور کے نیٹ ورک سے منسلک رہتا ہے تاہم پاور پلانٹ کے نیٹ ورک کی مسلسل نگرانی ہو رہی ہے۔
دوسری جانب بھارت کی نیوکلیئر پاور پلانٹ کارپوریشن نے امکان ظاہر کیا کہ پاور پلانٹ کے کمپیوٹر میں موجود وائرس کا تعلق شمالی کوریا سے ہوسکتا ہے، یہ گزشتہ ماہ سامنے آیا جس کی تحقیقات جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 441627

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/441627/بھارت-کا-ایٹمی-پلان-کے-نیٹ-ورک-سائبر-حملوں-کی-زد-میں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com