QR codeQR code

اردن نے صہیونی حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کر لیے

اردن نے اپنے 2 شہریوں کی تل ابیب میں غیر قانونی حراست پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے

30 Oct 2019 گھنٹہ 20:37

اردن نے اپنے 2 شہریوں کی تل ابیب میں غیر قانونی حراست پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے


اردن نے اپنے 2 شہریوں کی تل ابیب میں غیر قانونی حراست پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن نے اپنے 2 شہریوں کی تل ابیب میں غیر قانونی حراست پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اردن کے دو شہریوں کو بلاجواز کئی ماہ سے حراست میں لے رکھا ہے اور نہ تو گرفتار شدگان کا جرم بتایا جا رہا ہے اور نہ ہی سفارتی عملے کو ملنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ وزیر خارجہ ایمن الصفدی کا مزید کہنا تھا کہ زیر حراست اردن شہریوں میں 32 سالہ ہبہ اللبدی اور 29 سالہ عبدالرحمن مرعی شامل ہیں جو انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن ہیں اور دونوں کی دوران حراست طبیعت بگڑ گئی ہے جس پر پہلے ردعمل میں اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے اور دیگر اقدامات بھی زیر غور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 441348

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/441348/اردن-نے-صہیونی-حکومت-سے-سفارتی-تعلقات-ختم-کر-لیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com