QR codeQR code

پاکستان کی جانب سے کرتاپور راہداری کا کام مکمل ہوچکا ہے جلد ہی افتتاح کردیں گے

پاکستان نے ہندوستان کی سرحد سے ملنے والی کرتا پور راہداری آئندہ ماہ کے اوائل میں کھولے جانے کا اعلان کردیا ہے

21 Oct 2019 گھنٹہ 13:52

پاکستان نے ہندوستان کی سرحد سے ملنے والی کرتا پور راہداری آئندہ ماہ کے اوائل میں کھولے جانے کا اعلان کردیا ہے


پاکستان نے ہندوستان کی سرحد سے ملنے والی کرتا پور راہداری آئندہ ماہ کے اوائل میں کھولے جانے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپوٹوں کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےسماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کرتارپور منصوبے پر تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے اور یہ راہداری آئندہ ماہ کی نو تاریخ کو عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور دنیا کے دوسرے حصوں سے سکھ برادری دنیا کے سب سے بڑے گرودوارے آسکے گی۔کرتار پور پاکستانی پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقے شکر گڑھ میں دریائے راوی کے مغربی جانب واقع ہے۔ جہاں سکھوں کے پہلے مذہبی پیشوا گرونانک دیو جی نے اپنی زندگی کے اٹھارہ برس گزارے تھے۔بابا گرونانک کی سالگرہ منانے کے لیے ہزاروں سکھ زائرین ہر سال ہندوستان سے پاکستان آتے ہیں۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرتارپور سرحد کھولنے کا معاملہ انیس سو اٹھاسی میں طے پاگیا تھا لیکن بعد ازاں دونوں ممالک کے کشیدہ حالات کے باعث اس میں پیش رفت نہ ہوسکی۔


خبر کا کوڈ: 440562

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440562/پاکستان-کی-جانب-سے-کرتاپور-راہداری-کا-کام-مکمل-ہوچکا-ہے-جلد-ہی-افتتاح-کردیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com