QR codeQR code

یورپی یونین امریکہ کی جابرانہ پالیسوں کا جواب دے گا

امریکا نے یورپی یونین کی دھمکیوں کے باوجود ایئربس سمیت دیگر مصنوعات پر سات ارب پچاس کروڑ ڈالر مالیت کا ریکارڈ ٹیرف نافذ کردیا ہے

19 Oct 2019 گھنٹہ 19:36

یورپی مصنوعات پر امریکا کے ذریعے ریکارڈ ٹیرف نافذ کئے جانے کے اعلان کے بعد یورپی یونین نے شدید برہمی کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں واشنگٹن کے اس اقدام کا جواب دے گی - یورپی مصنوعات پر امریکا نے جو مزید کسٹم ڈیوٹی یا ٹیرف نافذ کیا ہے  اس کا اطلاق اٹھارہ اکتوبر یعنی گذشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے - یورپی یونین کی تجارتی امور کی کمشنر نے امریکا کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے پاس امریکا کے اس اقدام کا جواب دینے کے سوا اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے - اس سے پہلے یورپی یونین نے امریکا کو دھمکی دی تھی کہ وہ اس طرح کے اقدام سے باز رہے -

خبر کا کوڈ: 440418

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440418/یورپی-یونین-امریکہ-کی-جابرانہ-پالیسوں-کا-جواب-دے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com