QR codeQR code

عمران خان نے مدارس اصلاحات سمیت دیگر مذہبی امور پر علماء کو اعتماد میں لیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جید علمائے کرام اور مشائخ کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی

19 Oct 2019 گھنٹہ 13:54

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جید علمائے کرام اور مشائخ کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علامہ طاہر اشرفی، مفتی منیب الرحمان، علامہ عارف واحدی و دیگر بھی شریک ہوئے


پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کون مسلمان ہےجو ختم نبوت کا پہرہ دار نہیں۔؟
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جید علمائے کرام اور مشائخ کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علامہ طاہر اشرفی، مفتی منیب الرحمان، علامہ عارف واحدی و دیگر بھی شریک ہوئے۔ مختلف مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات کے دوران پاکستان کے وزیراعظم  نےکہا کہ حکومتوں میں دھرنے اور احتجاج ہوتے رہتے ہیں۔
وزیراعظم نے اجلاس میں مدارس اصلاحات سمیت دیگر مذہبی امور پر علماء کو اعتماد میں لیا۔ علما نے وزیراعظم عمران خان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم عمران خان نے علمائےکرام کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحتی کردار پر بریفنگ دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
عمران خان نے کہا کہ دینی مدارس کے حوالے سے انقلابی ریفارم کی جارہی ہیں، پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم متعارف کرایا جارہا ہے، دینی مدارس کے طلباء کو حکومتی سرپرستی فراہم کریں گے۔ کون مسلمان ہےجو ختم نبوت کا پہرہ دار نہیں؟
اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا جموں کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے، ہندوستانی وزیراعظم اب کرفیو ہٹانے سے ڈر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس کے بعد وادی میں بد ترین خون ریزی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 440405

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440405/عمران-خان-نے-مدارس-اصلاحات-سمیت-دیگر-مذہبی-امور-پر-علماء-کو-اعتماد-میں-لیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com