QR codeQR code

پاکستان فروری تک ایف اے ٹی ایف کے اہداف پورے کرے

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد پاکستان کو فروری تک گرےلسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

19 Oct 2019 گھنٹہ 13:45

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد پاکستان کو فروری تک گرےلسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے


حالیہ اجلاس میں چین نے پاکستان کی بھر پور مدد کی ۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد پاکستان کو فروری تک گرےلسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے پاکستان کا موقف پیش کیا تاہم ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے فروری تک مقرر ہدف پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فروری تک کی مہلت دے دی ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بدستور گرے لسٹ میں ہے، معاملات مزید بہتر کرنے کے لئے پاکستان کو فروری 2020 تک کا وقت دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت کے آنے کے بعد منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پیش رفت ہوئی ہے ،ایف اے ٹی ایف اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے مگر اب بھی زیادہ تر اہداف پرعمل درآمد ہونا باقی ہے ۔
واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف ) کا اجلاس کل ختم ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے 5 رکنی وفد نے شرکت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 440404

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440404/پاکستان-فروری-تک-ایف-اے-ٹی-کے-اہداف-پورے-کرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com