QR codeQR code

تہران اور ریاض کے درمیان بدگمانیاں ختم ہونی چاہیئں

پاکستان کے وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کئے جانے کی اپیل کی ہے

18 Oct 2019 گھنٹہ 22:22

پاکستان کے وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کئے جانے کی اپیل کی ہے


پاکستان کے وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کئے جانے کی اپیل کی ہے
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی جاری رہنے سے علاقے اور پاکستان پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان بدگمانیاں ختم ہونی چاہیئں۔شاہ محمود قریشی نے ایرانی و سعودی حکام سے پاکستانی وزیراعظم کے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حالات فراہم ہیں۔پاکستان کے وزیرخارجہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کشمیری عوام کی حمایت کے سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کے موقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے   عمران خان سے ملاقات میں کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کے سلسلے میں اپنے اور عوام کے موقف کا کھل کر اعلان کردیا۔
 


خبر کا کوڈ: 440373

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440373/تہران-اور-ریاض-کے-درمیان-بدگمانیاں-ختم-ہونی-چاہیئں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com