QR codeQR code

ترک صدر رجب طیب اردوغان کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے

18 Oct 2019 گھنٹہ 14:04

ترک صدر رجب طیب اردوغان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے تاہم ان کے آئندہ دورے کی نئی تاریخوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا


ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے محمد فیصل نے اعلان کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے تاہم ان کے آئندہ دورے کی نئی تاریخوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ترک صدر کے دورے کی نئی تاریخوں کا تعین جلد کیا جائے گا۔اس سے قبل ترک سفارتکار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ترک صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی خبر دی تھی ۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ترک صدر کا دورہ ملتوی ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم اس کی ایک وجہ شمالی شام پر ترکی کا فوجی حملہ ہو سکتی ہے ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان تیئیس اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے ۔ چند روز قبل پاکستانی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تیئیس اکتوبر کو سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے اور ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 440337

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440337/ترک-صدر-رجب-طیب-اردوغان-کا-دورہ-پاکستان-ملتوی-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com