QR codeQR code

شامی فوج کی دہشتگردوں کے خلاف بڑی کامیابی

شامی فوج شام کے کرد علاقوں میں ترک فوج کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے کرد علاقوں میں داخل ہوگئی ہے

17 Oct 2019 گھنٹہ 13:44

شامی فوج، شام کے صوبہ الرقہ میں پہنچ گئی ہے ۔ شامی فوج شام کے کرد علاقوں میں ترک فوج کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے کرد علاقوں میں داخل ہوگئی ہے


شامی فوج شام کے صوبہ الرقہ میں پہنچ گئی ہے ۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج، شام کے صوبہ الرقہ میں پہنچ گئی ہے ۔ شامی فوج شام کے کرد علاقوں میں ترک فوج کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے کرد علاقوں میں داخل ہوگئی ہے جہاں کردوں نے شامی فوج کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شامی فوج اور کردوں کے درمیان اتحاد کی وجہ سے شام کے بارے میں ترکی کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے ہیں اور اب کرد اور شامی فوج ملکر شام کی سرزمین کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی ترک صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد شروع ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 440288

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440288/شامی-فوج-کی-دہشتگردوں-کے-خلاف-بڑی-کامیابی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com