QR codeQR code

عراقی حکومت داعش کو میں دوبارہ سراٹھانے کی اجازت نہیں دے گی

عراق کے صدر برہم صالح نے داعش دہشت گردوں کو عراق میں منتقل کرنے کی مخالفت کی ہے

16 Oct 2019 گھنٹہ 19:37

عراقی صدر کے مشیر شیروان الوائلی کا کہنا ہے کہ عراقی صدر برہم صالح نے حال ہی میں امریکی وزير خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا


عراق کے صدر برہم صالح نے داعش دہشت گردوں کو عراق میں منتقل کرنے کی مخالفت کی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر برہم صالح نے داعش دہشت گردوں کو عراق میں منتقل کرنے کی مخالفت کی ہے۔ عراقی صدر کے مشیر شیروان الوائلی کا کہنا ہے کہ عراقی صدر برہم صالح نے حال ہی میں امریکی وزير خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے شامی کردوں کی قید میں 13 ہزار داعش دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کی واضح طور پر مخالفت کی ہے۔ برہم صالح نے کہا کہ کسی بھی صورت داعش دہشت گردوں کو عراقی سرزمین پر دوبارہ سراٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی داعش دہشت گردوں کو دوسرے ممالک سے عراق منتقل کیا جائےگا۔


خبر کا کوڈ: 440248

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440248/عراقی-حکومت-داعش-کو-میں-دوبارہ-سراٹھانے-کی-اجازت-نہیں-دے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com