QR codeQR code

چین پر دباؤ بڑھانا امریکا کے حق میں بھی بہتر نہیں ہوگا

چین نے ہانگ کانگ کے امور میں امریکی مداخلت کے پیش نظر واشنگٹن کو سخت خبردار کیا ہےچین نے ہانگ کانگ کے امور میں امریکی مداخلت کے پیش نظر واشنگٹ

16 Oct 2019 گھنٹہ 19:15

امریکی اقدام ایک گستاخانہ اقدام ہے جو چین کے داخلی معاملات میں مداخلت اور ہانگ گانگ کے باشندوں کو مظاہروں پر اکسانے کے لئے ہے


چین نے ہانگ کانگ کے امور میں امریکی مداخلت کے پیش نظر واشنگٹن کو سخت خبردار کیا ہے
چینی حکومت میں ہانگ کانگ اور ماکاؤ کے امور کے شعبے کے ترجمان یانگ گانگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہانگ کانگ کو بہانہ بناکر چین کے خلاف انسانی حقوق اور جمہوریت سے متعلق نام نہاد بل پاس کرنے کا امریکی اقدام ایک گستاخانہ اقدام ہے جو چین کے داخلی معاملات میں مداخلت اور ہانگ گانگ کے باشندوں کو مظاہروں پر اکسانے کے لئے ہے - انہوں نے کہا کہ اگر یہ بل قانون میں تبدیل ہوتا ہے تو اس سے بیجنگ اور واشنگٹن کے تعلقات پر منفی اثر مرتب ہوں گے اور یہ امریکا کے حق میں بھی نہیں ہوگا -
مذکورہ چینی عہدیدار نے کہا کہ امریکا کے ذریعے اس بل کی منظوری واشنگٹن کی غلط پالیسیوں اور دوہرے رویّے کی غماز ہے -
امریکی ایوان نمائندگان نے منگل کو ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کے تناظر میں چین کے خلاف انسانی حقوق اور ڈیموکریسی سے متعلق ایک بل پاس کیا ہے -


خبر کا کوڈ: 440243

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440243/چین-پر-دباؤ-بڑھانا-امریکا-کے-حق-میں-بھی-بہتر-نہیں-ہوگا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com