QR codeQR code

افغانستان میں تعلیمی ادارہ دھماکوں سے لرز اٹھا

افغانستان کی غزنی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں

8 Oct 2019 گھنٹہ 19:54

افغانستان کی غزنی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں

افغانستان کی غزنی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکا منگل کی صبح غزنی یونیورسٹی کے ایک کلاس روم میں ہوا ۔
اس دھماکے میں دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
مشرقی افغانستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یہ دوسرا دھماکا ہوا ہے۔
صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں گذشتہ رات ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں بارہ افغان فوجی ہلاک اور بتیس زخمی ہوئے تھے۔
ننگرہار اور غزنی مشرقی افغانستان کے شورش زدہ صوبے  شمار ہوتے ہیں جہاں بڑی تعداد میں طالبان اور داعش موجود ہیں۔

خبر کا کوڈ: 439523

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439523/افغانستان-میں-تعلیمی-ادارہ-دھماکوں-سے-لرز-اٹھا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com