QR codeQR code

مولانا فضل الرحمن کی دھرنے کی کال مشکل میں پڑگئی

پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک ہو گئیں۔

8 Oct 2019 گھنٹہ 16:56

مولانا فضل الرحمن کی جانب سے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کو ایک شہری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔


پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک ہو گئیں۔
مولانا فضل الرحمن کی جانب سے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کو ایک شہری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری تعلیم، سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چئیرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے مختص جگہ پر کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک ہو گئیں اور رہبر کمیٹی کا اجلاس کا اجلاس آج منگل کو تین بجے اکرم درانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا جس میں مشترکہ حکمت عملی پرغور کیا جائے گا۔
اجلاس میں رہبر کمیٹی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 439504

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439504/مولانا-فضل-الرحمن-کی-دھرنے-کال-مشکل-میں-پڑگئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com