QR codeQR code

شامی فوج کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری

شام کی فوج نے ادلب میں دہشت گردوں کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

6 Oct 2019 گھنٹہ 20:51

دہشت گردوں نے ادلب کے، نو وار زون میں فائربندی کی خلاف ورزی کی جس کے جواب میں شامی فوج نے بھی ان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔


شام کی فوج نے ادلب میں دہشت گردوں کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
العالم نے شام کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گردوں نے ادلب کے، نو وار زون میں فائربندی کی خلاف ورزی کی جس کے جواب میں شامی فوج نے بھی ان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔
قابل ذکر ہے کہ شام کی فوج نے اکتیس اگست سے ادلب کے نو وار زون میں فائربندی کی موافقت کی ہے جس کے بعد اس علاقے میں بہت حد تک امن قائم ہوگیا ہے ۔.
شام سے موصولہ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادلب کے جنوب مشرقی مضافات میں واقع ابو الظہور پاس سے عام شہریوں کے نکلنے میں جبہت النصرہ کی کمان میں دہشت گرد گروہ بدستور رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔
اس دوران شام اور روس کے جنگی طیاروں نے مشرقی ادلب میں تحریر الشام اور اجناد القوقاز نامی دہشت گرد گروہوں کے ایک مرکز پر حملہ کردیا ۔
اس حملے میں کم سے کم تیس دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں ، ادلب اور حماہ ، دہشت گردوں کے آخری گڑھ ہیں ۔ شام کی فوج اب تک مذکورہ دونوں صوبوں کے بہت سے علاقے دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کراچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 439308

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439308/شامی-فوج-کی-دہشتگردوں-کے-ٹھکانوں-پر-گولہ-باری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com