QR codeQR code

عراقی دارالحکومت کے صدر سٹی پر مارٹر حملے اور فائرنگ

عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی پر مارٹر حملے اور فائرنگ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی خبر ہے

6 Oct 2019 گھنٹہ 18:05

عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی پر مارٹر حملے اور فائرنگ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی خبر ہے

عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی پر مارٹر حملے اور فائرنگ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی خبر ہے
رشا ٹوڈے نے اعلان کیا ہے کہ سنیچر کی رات صدر سٹی پر مارٹر گولے گرنے اور فائرنگ میں کم سے کم بیس افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں ۔
عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر سٹی پر مارٹر حملے اور فائرنگ کا مقصد اس ملک میں فساد کرانا ہے۔یہ حملہ ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں منگل سے ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے بعد امن قائم ہوگیا تھا ۔شواہد بتاتے ہیں کہ عراق میں عوام کے پر امن مظاہروں کو تشدد میں تبدیل کرنے کی کوشش بیرونی طاقتوں نے کی تھی ۔عراق کی اسلامی تحریک کے ایک عہدیدار حسین الاسدی کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت بغداد کی پالیسیوں سے برہم ہے اس لئے اس نے عراق میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی ہے ۔ ایک عرب تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ چونکہ وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے امریکا کے ناجائز مطالبات ماننے سے انکار کردیا ہے اس لئے امریکا عراق میں فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ۔

خبر کا کوڈ: 439302

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439302/عراقی-دارالحکومت-کے-صدر-سٹی-پر-مارٹر-حملے-اور-فائرنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com