QR codeQR code

فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کے احتجاجی مظاہرے جاری

فرانسیسی پولیس اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبورہوئی ہے

3 Oct 2019 گھنٹہ 15:26

فرانس کی پولیس نے پیرس میں پیلی جیکٹ کے مسلسل 46ویں ہفتے جاری مظاہروں سے تنگ آکر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئی۔


فرانسیسی پولیس اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبورہوئی ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کی پولیس نے پیرس میں پیلی جیکٹ کے مسلسل 46ویں ہفتے جاری مظاہروں سے تنگ آکر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہم مسلسل 18 گھنٹے ہیلمٹ، بلٹ پروف جیکٹ پہنے پانی کی ایک بوتل کے ساتھ ڈیوٹی کرتے ہیں جس کے باعث ہم جسمانی اور نفسیاتی تھکاوٹ کے علاوہ ہفتہ وار چھٹی کے دنوں میں بھی بچوں کو وقت نہیں دے سکتے۔
پولیس کی اکثریتی یونین الائنس کا کہنا ہےکہ پیلی جیکٹ کے مسلسل ہر ہفتے مظاہرے ان کے لیے درد سر اور ایک بہت بڑی تھکاوٹ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ مظاہرے رُک جائیں کیونکہ ان حالات اور صورتحال کے باعث پولیس افسران میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 439042

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439042/فرانس-میں-یلو-جیکٹ-تحریک-کے-احتجاجی-مظاہرے-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com