QR codeQR code

بھارت میں شدید بارشوں کی وجہ سے دو ڈیم ٹوٹ گئے، وسیع پیمانے پر تباہی

شمالی ہندوستان میں شدید بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو ستائیس سے تجاوز کرگئی ہے

30 Sep 2019 گھنٹہ 17:52

ہندوستان کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ رپورٹوں کے مطابق شدید بارشوں کی تازہ لہر میں مرنے والوں کی تعداد ایک سو ستائیس سے تجاوز کرگئی ہے


شمالی ہندوستان میں شدید بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو ستائیس سے تجاوز کرگئی ہے
ہندوستان کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ رپورٹوں کے مطابق شدید بارشوں کی تازہ لہر میں مرنے والوں کی تعداد ایک سو ستائیس سے تجاوز کرگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے دو ڈیم ٹوٹ گئے اور پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا جس سے وسیع پیمانے پر تباہی آئی ہے۔ ریاست اترپردیش میں گذشتہ چار روزکی بارش کے دوران ستر سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں - بارش اور سیلاب سے اتراکھنڈ ، مدھیہ پردیش اور راجستھان جیسی ریاستیں بھی متاثر ہوئی ہیںہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں سب سے زیادہ ریاستی دارالحکومت شہر پٹنہ متاثر ہوا ہے جس کے متعدد علاقوں میں کئ فٹ پانی جمع ہوگیا ہے ۔ پٹنہ میں تعلیمی اداروں میں منگل تک کے لئے تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 438800

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/438800/بھارت-میں-شدید-بارشوں-کی-وجہ-سے-دو-ڈیم-ٹوٹ-گئے-وسیع-پیمانے-پر-تباہی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com