QR codeQR code

امریکہ کے یکطرفہ اقدامات اور معاشی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا

28 Sep 2019 گھنٹہ 19:37

اسلامی جمہوریہ ایران نے چین اور روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کو امریکہ کے یکطرفہ اقدامات اور معاشی دہشتگردی پر خبردار کیا


اسلامی جمہوریہ ایران نے چین اور روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کو امریکہ کے یکطرفہ اقدامات اور معاشی دہشتگردی پر خبردار کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے چینی اور روسی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک کے خلاف امریکہ کی حالیہ پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران معاشی دہشتگردی کا متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے اور ہم بعض چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے بعض روسی افراد اور کمپنیوں کے خلاف جو شام کی قانونی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کر رہی ہیں، امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ رویہ نہ تنہا امریکی عوام اور کمپنیوں کے مفاد میں نہیں ہے بلکہ عالمی تجارت کی خودمختاری کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے لہذا عالمی برادری کو امریکہ کے یک طرفہ اقدامات کو روکنے کے لئے کوشش کرنا ہوگا۔
اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے جمعے کی صبح ایک بیان جاری کرکے امریکہ کی نئی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے جمعرات کو ایک روسی کمپنی ، تین افراد اور پانچ بحری جہازوں پر واشنگٹن کی پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئےانہیں اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ۔


خبر کا کوڈ: 438625

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/438625/امریکہ-کے-یکطرفہ-اقدامات-اور-معاشی-دہشتگردی-کی-شدید-مذمت-کرتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com