QR codeQR code

افغانستان میں ووٹینگ کا سلسلہ پورا دن جاری رہا

افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی

28 Sep 2019 گھنٹہ 19:30

افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی


افغانستان میں سنیچر کو صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالے گئے ۔
افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی۔پولنگ کے لئے سہ پہر تین بجے تک کا وقت مد نظر رکھا گیا تھا لیکن اس میں دو گھنٹے کی توسیع کی گئی اور پانچ بجے تک ووٹنگ جاری رہی ۔اس رپورٹ کے مطابق سنیچر کو صدارتی الیکشن میں پولنگ کے لئے چار ہزار پانچ سو مراکز قائم کئے گئے تھے۔دوسری جانب افغانستان کے مختلف علاقوں میں پولنگ کے دوران دہشت گردانہ حملوں میں کم سے کم تین افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔آخری اطلاع ملنے تک کسی بھی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سنیچر کو انجام پانے والے صدارتی انتخابات میں بارہ امیدوار میدان میں تھے لیکن بتایا گیا ہے کہ اصل مقابلہ موجودہ صدر اشرف غنی اور چیف ایکزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے درمیان ہے ۔


خبر کا کوڈ: 438623

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/438623/افغانستان-میں-ووٹینگ-کا-سلسلہ-پورا-دن-جاری-رہا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com