QR codeQR code

یمن میں سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری، شہری علاقوں پر بمباری

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا

28 Sep 2019 گھنٹہ 19:27

صوبہ صعدہ کے البقع شہر پر جارح سعودی اتحاد نے کئی بار حملے کئےاور اس علاقے کو بھاری نقصان پہنچایا۔


جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ کے البقع شہر پر جارح سعودی اتحاد نے کئی بار حملے کئےاور اس علاقے کو بھاری نقصان پہنچایا۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر ہونے والی بمباری میں جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے جس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
درایں اثنا سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبہ حجہ کے رہائشی سمیت مختلف علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
یمنی ذرائع ابلاغ نے مغربی یمن میں فوج اور رضاکار فورس کے اسنائپروں کی کارروائیوں میں جارح سعودی اتحاد کے اٹھارہ ایجنٹوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی خبر دی ہے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الحدیدہ میں پیشقدمی کے لئے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی دوکارروائیاں ناکام بنادیں۔


خبر کا کوڈ: 438622

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/438622/یمن-میں-سعودی-جارحیت-کا-سلسلہ-جاری-شہری-علاقوں-پر-بمباری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com