QR codeQR code

بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر میں بدترین شکست کا ثبوت ہے

پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوج کے سربراہ بپن راوت کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے

24 Sep 2019 گھنٹہ 15:34

پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوج کے سربراہ بپن راوت کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے


پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوج کے سربراہ بپن راوت کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوج کے سربراہ بپن راوت کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی دھمکی  پر افواج پاکستان نے  جواب دیتے ہوئے کہا کہ  بھارت کشمیر میں ناکامیوں کوچھپانے کے لئے الٹے اور غلط بیانات سے کام لے رہا ہے، جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی فوجی کمانڈروں کے غیرذمہ دارانہ بیانات فرسٹریشن کا اظہار ہے جب کہ بھارتی جرنیل عالمی دنیا کی توجہ  کشمیر میں جاری اقدامات سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر آصف غفور کے مطابق بھارت کے ایک اورآپریشن کی ڈرامے بازیاں سامنے آگئیں ، بھارتی فوجی کمانڈر کشمیر میں صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے اوربھارت دنیا کی توجہ کشمیر کے حالات سے ہٹانے میں ناکام ہو چکا ہے، اگربھارت نے کسی قسم کی بھی چھیرچھاڑ کی تو اس کے خطے کے امن پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 438265

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/438265/بھارتی-آرمی-چیف-کا-بیان-کشمیر-میں-بدترین-شکست-ثبوت-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com