QR codeQR code

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنےعمانی ہم منصب کیساتھ ملاقات کی

22 Sep 2019 گھنٹہ 20:16

جواد ظریف نے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک کے دورے پر ہیں، نے ہفتہ کی رات  سلطنت عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کیساتھ ملاقات کی


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنےعمانی ہم منصب کیساتھ ملاقات کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک کے دورے پر ہیں، نے ہفتہ کی رات  سلطنت عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کیساتھ ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جمعہ کی رات کو نیویارک کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں حصہ لیں گے۔
جواد ظریف، دورہ نیویارک کے موقع پر اپنے دیگر ہم منصبوں کیساتھ ملاقات کریں گے ۔
اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 یں اجلاس کی سائڈ لائن میں گروپ 4+1 کے وزرائے خارجہ کی سطح پر ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 438058

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/438058/ایران-اور-عمان-کے-وزرائے-خارجہ-درمیان-علاقائی-عالمی-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com