QR codeQR code

شام میں ایرانی کوششوں سے دہشتگردی کے خاتمہ ہوا

روس کے صدر نے کہا ہے کہ شام کے بحران کے حل میں ایران کا کردار قابل تعریف ہے

17 Sep 2019 گھنٹہ 14:27

روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے ترکی کے صدر مقام انقرہ میں شام کے حوالے سے منعقدہ سربراہی کانفرنس کے موقع پر شام کے بحران کے حل میں ایران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا


روس کے صدر نے کہا ہے کہ شام کے بحران کے حل میں ایران کا کردار قابل تعریف ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے ترکی کے صدر مقام انقرہ میں شام کے حوالے سے منعقدہ سربراہی کانفرنس کے موقع پر شام کے بحران کے حل میں ایران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کوششوں سے وہاں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی اور ایک موثر سیاسی حل ممکن ہوسکا۔
واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے ایران کے کردار کی ایسے میں تعریف کی کہ جب امریکہ نے ایران کی دشمنی میں ایک بار پھر حقایق کو پس پشت ڈالتے ہوئے سعودی تیل کمپنیوں پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا پروپیگنڈہ شروع کیا جس کی ایران نے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 437565

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437565/شام-میں-ایرانی-کوششوں-سے-دہشتگردی-کے-خاتمہ-ہوا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com