QR codeQR code

افغانستان کے کسی بھی حصے پر پاکستان کا کنٹرول نہیں

امریکہ سمیت پوری عالمی برادری متحدہ افغانستان کا احترام کرے گی

15 Sep 2019 گھنٹہ 21:08

حکومت افغانستان نے دوہزاربیس کے انتخابات میں امریکی امیدوار اور سابق نائب صدر جوبائیڈن کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان کے بعض صوبوں پر پاکستان کا کنٹرول ہے


حکومت افغانستان نے دوہزاربیس کے انتخابات میں امریکی امیدوار اور سابق نائب صدر جوبائیڈن کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان کے بعض صوبوں پر پاکستان کا کنٹرول ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر کے ترجمان صدیق صدیقی نے اتوار کو کہا کہ توقع ہے کہ امریکہ سمیت پوری عالمی برادری متحدہ افغانستان کا احترام کرے گی اور اس ملک میں پائدار منصوبے کی حمایت کرے گی۔افغان صدر کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے کسی بھی حصے پر پاکستان کا کنٹرول نہیں ہے۔جوبائیڈن نے ڈیموکریٹس کے جمعرات کی شب کے مناظرے میں افغانستان کو تین مختلف ملک قراردیا تھا جنھیں ان کے بقول جمع نہیں کیا جا سکتا۔ جوبائیڈن نے یہ بھی کہا تھا کہ افغانستان کی تین مشرقی ریاستیں پاکستان کے زیرکنٹرول ہیں کہ جن میں حقانی نیٹ ورک سرگرم ہے۔


خبر کا کوڈ: 437335

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437335/افغانستان-کے-کسی-بھی-حصے-پر-پاکستان-کا-کنٹرول-نہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com