QR codeQR code

بھارتی فوج کی ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر میں فائرنگ ہے سپاہی شہید

پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کے مابین ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پرفائرنگ ہوئی ہے

13 Sep 2019 گھنٹہ 18:07

ہندوستان کی فوج نے ایک بار پھر  سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔


پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کے مابین ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پرفائرنگ ہوئی ہے۔
پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستان کی فوج نے ایک بار پھر  سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر میں فائرنگ کی جس سے پاک فوج کا سپاہی غلام رسول ہلاک ہوا۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول پرسیز فائرکی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 437076

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437076/بھارتی-فوج-کی-ایل-او-سی-کے-حاجی-پیر-سیکٹر-میں-فائرنگ-ہے-سپاہی-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com