QR codeQR code

امریکہ شام میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے

اقوام متحدہ نے شام میں امریکی اتحاد کے حملوں کو جنگی جرائم کے مترادف قرار دیا ہے

12 Sep 2019 گھنٹہ 15:08

شام میں امریکی سربراہی والے اتحاد کے فوجیوں نے دوہزار انیس میں اس ملک میں ایسے فضائی حملے کئے ہیں جن  میں بڑی تعداد میں عام شہری مارے گئے ہیں


اقوام متحدہ نے شام میں امریکی اتحاد کے حملوں کو جنگی جرائم کے مترادف قرار دیا ہے
اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں امریکی سربراہی والے اتحاد کے فوجیوں نے دوہزار انیس میں اس ملک میں ایسے فضائی حملے کئے ہیں جن  میں بڑی تعداد میں عام شہری مارے گئے ہیں-اقوام متحدہ کے انسپیکٹروں کی رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ شام میں امریکی اتحاد نے اپنے حملوں میں لازمی احتیاط سے کام نہیں لیا اور غالبا جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے - اس سے پہلے بھی شام کے انسانی حقوق کے ادارے نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ نومبر دوہزار سولہ سے ستمبر دوہزار سترہ تک رقہ میں امریکی اتحاد کی کارروائیوں کے دوران پانچ سو تینتالیس بچوں اور تین سوچھیالیس عورتوں سمیت دوہزار تین سو تیئیس افراد مارے گئے ہیں ۔ شام کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت اتحاد نے جون میں اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا تھا کہ شام و عراق میں اس اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں اگست دوہزار چودہ سے مئی دوہزار انیس تک کم سے کم ایک ہزار تین سو انیس عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں-


خبر کا کوڈ: 437001

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437001/امریکہ-شام-میں-جنگی-جرائم-کا-ارتکاب-کررہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com