QR codeQR code

غزہ کے جوان صیہونی فوج کے ہتھیار بطور مال غنمیت حاصل کرنے میں کامیاب

اسرائیلی ویب سائٹ مفزاک لائف نے اس آپریشن کی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے

9 Sep 2019 گھنٹہ 15:51

کئی فلسطینی نوجوان غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر نصب الیکٹرانک حصار عبور کرکے صیہونی فوجیوں کے بہت سے ہتھیار بطور مال غنمیت اپنے ساتھ لانے میں کامیاب ہوگئے


کئی فلسطینی نوجوان غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر نصب الیکٹرانک حصار عبور کرکے صیہونی فوجیوں کے بہت سے ہتھیار بطور مال غنمیت اپنے ساتھ لانے میں کامیاب ہوگئے۔
اسرائیلی ویب سائٹ مفزاک لائف نے اس آپریشن کی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چار فلسطینی نوجوان الیکٹرانک حصار کو عبور کرکے اسرائیلی حکومت کے زیرقبضہ علاقے میں داخل ہوئے اور بحفاظت واپس چلے گئے۔ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی اہلکار اس وقت علاقے میں موجود تھے اور انہیں اس کی کانوں کان خبر نہ ہوئی۔اس سے پہلے ہفتے کے روز ایک فلسطینی نوجوان نے غرب اردن کے شمالی علاقے میں ایک کارروائی کے دورا تین صیہونیوں کو زخمی کردیا تھا۔فلسطینی کمیٹی برائے مزاحمت نے صیہونیت مخالف کارروائیوں کو الخلیل اور غزہ میں اسرائیل کے غاصبانہ اقدامات کا دلیرانہ اور بہترین جواب قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 436794

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436794/غزہ-کے-جوان-صیہونی-فوج-ہتھیار-بطور-مال-غنمیت-حاصل-کرنے-میں-کامیاب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com