QR codeQR code

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر انقلاب اسلامی نے عشرہ محرم کی مجلس میں شرکت

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محرم کی آٹھویں شب کی مجلس منعقد ہوئی

8 Sep 2019 گھنٹہ 12:40

اسلامی جمہوریہ ایران میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں کل رات رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محرم کی آٹھویں شب کی مجلس منعقد ہوئی


اسلامی جمہوریہ ایران میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں کل رات رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محرم کی آٹھویں شب کی مجلس منعقد ہوئی۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں محرم الحرام کی آٹھویں شب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور صدر مملکت کی شرکت سے حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ مجلس عزا میں حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے حضرت علی اکبر کی سیرت بیان کی ۔ حجۃ الاسلام عالی نے نوجوانوں کو معاشرے کا اہم عنصر قراردیتے ہوئے کہا کہ جوان کا دفاعی ، علمی اور ثقافتی محاذ پر اہم کردار ہوتا ہے اور اسلامی جوانوں کے لئے حضرت علی اکبر(ع) کا کردار مشعل راہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 436690

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436690/حسینیہ-امام-خمینی-رہ-میں-رہبر-انقلاب-اسلامی-نے-عشرہ-محرم-کی-مجلس-شرکت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com