QR codeQR code

محمود قریشی نے ملائیشیا  کے وزير خارجہ کو فون پر رابطہ کیا

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا کے وزير خارجہ کو فون کیا اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی۔

6 Sep 2019 گھنٹہ 19:39

اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا کے وزير خارجہ سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا


پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا کے وزير خارجہ کو فون کیا اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی۔
بین الاقوامی خبررسان ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا  کے وزير خارجہ کو فون کیا اور  مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا کے وزير خارجہ سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاکھوں نہتے مسلمان مسلم دنیا کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں، بین الاقوامی رپورٹس، ایک نئے انسانی المیے کے رونما ہونے کی نشاندہی کر رہی ہیں، بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 436474

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436474/محمود-قریشی-نے-ملائیشیا-کے-وزير-خارجہ-کو-فون-پر-رابطہ-کیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com