QR codeQR code

کشمیر میں جاری بربریت کے خلاف چینی وزیر خارجہ کا شدید ردعمل سامنے آگیا

چین کے وزیر خارجہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا

5 Sep 2019 گھنٹہ 14:56

چین کے وزیر خارجہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا ہے۔


چین کے وزیر خارجہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کو بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کے لیے نئی دہلی کا دورہ کرنا تھا تاہم کشمیر کی موجودہ صورت حال پر احتجاجاً اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
وزیر خارجہ وانگ ای اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول چین اور بھارت کی سرحدی تنازع کے حل کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے خصوصی نمائندے بھی ہیں اور یہ دورہ بھی سرحدی تنازعات کے لیے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے تھا۔
اطلاعات کے مطابق چینی وزیر خارجہ ہفتے کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے جہاں چین، افغانستان اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے  5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم اور اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا بھارت کے غیر آئینی فیصلے پر چین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے اپنے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا ۔


خبر کا کوڈ: 436410

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436410/کشمیر-میں-جاری-بربریت-کے-خلاف-چینی-وزیر-خارجہ-کا-شدید-ردعمل-سامنے-آگیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com