QR codeQR code

فلسطینی وزارت خارجہ کی نتن یاہو کے غرب اردن کے دورے کی مذمت

فلسطینی وزارت خارجہ نے صیہونی وزیر اعظم کے مقبوضہ غرب اردن کے دورے کی مذمت کی ہے

5 Sep 2019 گھنٹہ 14:40

فلسطین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورہ مقبوضہ غرب اردن کو انتخابات میں اپنی لیکوڈ پارٹی کے لئے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے


فلسطینی وزارت خارجہ نے صیہونی وزیر اعظم کے مقبوضہ غرب اردن کے دورے کی مذمت کی ہے -
فلسطین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورہ مقبوضہ غرب اردن کو انتخابات میں اپنی لیکوڈ پارٹی کے لئے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے-
فلسطین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو نیتن یاھو کےالخلیل دورے کو ایک ایسے نسل پرستانہ اور سامراجی اقدام سے تعبیر کیا کہ جو مسجد ابراہیمی سمیت شہر الخلیل کو یہودیت کا رنگ دینے کے صیہونی پروگرام کے تحت انجام پایا ہے-درایں اثنا فلسطین کی مختلف تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم کے الخلیل اور مسجد ابراہمی کے دورے سے کہ جو زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لئے انجام پایا ہے، حقیقت تبدیل نہیں ہوگی -
جہاد اسلامی فلسطین کے سینئر رکن احمد المدلل نے کہا کہ نیتن یاہو ، استقامت سے مار کھانے کے بعد اب ان اقدامات کے ذریعے اپنی شبیہ بہتر بنانا چاہتے ہیں - واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کو صیہونیوں کے زیادہ ووٹ دلانے کے لئے بدھ کوشہر الخلیل کا دورہ کیا اور حرم ابراہیمی سمیت اس شہر کے مقدس مقامات کی توہین کی -


خبر کا کوڈ: 436409

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436409/فلسطینی-وزارت-خارجہ-کی-نتن-یاہو-کے-غرب-اردن-دورے-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com