QR codeQR code

مودی اور جاپانی وزیر اعظم شنز آبے کی روس کے شہر ولادیووستک میں ملاقات

ونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے بات چیت

5 Sep 2019 گھنٹہ 14:24

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے جمعرات کو جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات کر کے کئی اہم ایشوز بات چیت کی


ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے جمعرات کو جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات کر کے کئی اہم ایشوز بات چیت کی۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور جاپانی وزیر اعظم شنز آبے نے روس کے ولادیووستک شہر میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے بات چیت ہوئی اس سے پہلے دونوں رہنماؤں کے درمیان جاپان کے اوساکا شہر میں منعقد جی -20 اجلاس اور فرانس کے بیارٹیز میں حال ہی میں منعقد جی -7 سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔
نریندرمودی جو ایسٹ اکنامک فورم (ای ای ایف ) کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے روس کے دورے پر ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے پانچویں ای ای ایف سے خطاب کرنے کے لئے مسٹر مودی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا ہے۔
اس سے قبل کل بروز بدھ ہندوستان اور روس نے اپنے اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور باہمی  تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے 15 معاہدوں پردستخط کئے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی، اور دفاع کے شعبہ میں باہمی تعاون دینے کاخد و خال پیش کیا۔
نریندرمودی اور ولادیمیر پوتین کے درمیان 20 ویں ہندوستان -روس سالانہ سربراہی اجلاس میں ان دستاویزات پر دستخط کئے گئے ۔


خبر کا کوڈ: 436407

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436407/مودی-اور-جاپانی-وزیر-اعظم-شنز-آبے-کی-روس-کے-شہر-ولادیووستک-میں-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com