QR codeQR code

بھارتی پنجاب میں فیکٹری میں زبردست دھماکےسے کم سے کم 36 افراد ہلاک

پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکےسے کم سے کم 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں

5 Sep 2019 گھنٹہ 14:02

ہندوستان کی ریاست پنجاب کے گردواس پور ضلع کے بٹالہ شہر میں جالندھر روڈ پر واقع پٹاخہ فیکٹری میں  کل زبردست دھماکے اورآگ لگنے سے کم سے کم 36 افراد ہلاک


پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکےسے کم سے کم 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ہندوستان کی ریاست پنجاب کے گردواس پور ضلع کے بٹالہ شہر میں جالندھر روڈ پر واقع پٹاخہ فیکٹری میں  کل زبردست دھماکے اورآگ لگنے سے کم سے کم 36 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ جس کے اثر سے ارد گرد کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ یہ فیکٹری شہر کے درمیان میں واقع ہے جس سے جان ومال کے نقصان کے اندیشوں میں اضافہ ہوا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے واقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کام جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری کی عمارت میں درجنوں مزدور دبے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 436403

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436403/بھارتی-پنجاب-میں-فیکٹری-زبردست-دھماکےسے-کم-سے-36-افراد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com