QR codeQR code

کوئٹہ میں سیکورٹی فورس کا آپریشن 6 دہشت گرد ہالک 1 اہلکار شہید

خفیہ معلومات پر کیے گئے آپریشن میں ایک خاتون سمیت چھے دہشت گرد ہلاک ہوگئے

4 Sep 2019 گھنٹہ 17:23

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں سیکورٹی فورس کا آپریشن چھے دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد ختم ہوگیا ہ


پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں سیکورٹی فورس کا آپریشن چھے دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد ختم ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ معلومات پر کیے گئے آپریشن میں ایک خاتون سمیت چھے دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔بلوچستان کی حکومت نے یوم عاشورہ تک صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت متعدد شہروں میں سیکورٹی انتظامات سخت اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری  پر پابندی عائدی کردی ہے۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بارہ ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پچھلے برسوں کے دوران طالبان، لشکر جھنگوی اور دوسرے تکفیری دہشت گرد گروہ پاکستان کے مختلف شہروں میں عزاداروں اور جلوسوں پر خونی حملے کرتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 436356

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436356/کوئٹہ-میں-سیکورٹی-فورس-کا-آپریشن-6-دہشت-گرد-ہالک-1-اہلکار-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com