QR codeQR code

الشعبی اسرائیلی حملوں کی وجہ سے حالات کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے

عراق کے ایوان صدر کے ترجمان حسن جہاد نے بتایا کہ عراقی صدر برہم صالح نے صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا

30 Aug 2019 گھنٹہ 12:28

عراق کے صدر نے صیہونی حکومت کو عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے اڈوں پر حملوں کے سنگین نتائج کی بابت خبردار کیا ہے


عراق کے صدر نے صیہونی حکومت کو عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے اڈوں پر حملوں کے سنگین نتائج کی بابت خبردار کیا ہے
عراق کے ایوان صدر کے ترجمان حسن جہاد نے بتایا کہ عراقی صدر برہم صالح نے صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحشد الشعبی کے اڈوں پر اسرائیلی حملوں کی تکرار کی صورت میں حالات کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے -
عراقی صدر کے ترجمان نے کہا کہ الحشد الشعبی عراق کی ایک پیشہ ور اور مستقل فورس ہے -
واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو  صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے عراقی صوبے الانبار کے سرحدی شہر القائم میں عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کی دوگاڑیوں پر حملہ کیا ہے- اس سے پہلے عراق میں الحشد الشعبی کے مختلف اڈوں کو بھی صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے نشانہ بنایا تھا ۔ عراق میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کی پئے  درپئے کامیابیوں کے بعد امریکا اور صیہونی حکومت نے اس فورس پر اپنا دباؤ بڑھا دیا ہے-


خبر کا کوڈ: 435703

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/435703/الشعبی-اسرائیلی-حملوں-کی-وجہ-سے-حالات-کنٹرول-باہر-ہوجائیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com