QR codeQR code

بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر حل کریں

یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان ور ہندوستان مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کریں۔

28 Aug 2019 گھنٹہ 12:18

یورپین وزارتِ خارجہ میں پریس کانفرنس میں اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یورپین خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگرینی کی ترجمان مایا کونچسکی نے کہا


یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان ور ہندوستان مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کریں۔
یورپی یونین نے ایک بار پھر پاک و ہند پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر پر ایک دوسرے سے مذاکرات کریں۔
یورپین وزارتِ خارجہ میں پریس کانفرنس میں اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یورپین خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگرینی کی ترجمان مایا کونچسکی نے کہا کہ دونوں ممالک یعنی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی سطح پر تعلقات انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے طور پر ہمارا خیال ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس پرانے تنازع کا واحد اور دیر پا حل یہی ہے کہ دونوں ملک باہمی طور پر گفتگو کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کریں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اس ماہ کے شروع میں موگرینی نے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بات کی تھی اور انہیں کہا تھا کہ وہ سرحدوں پر تناؤ بڑھانے سے گریز کریں۔


خبر کا کوڈ: 435588

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/435588/بھارت-اور-پاکستان-کے-درمیان-سفارتی-سطح-پر-مسئلہ-کشمیر-حل-کریں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com