QR codeQR code

امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کے حصول کے نئے دور شروع کردیا ہے

چین نے کہا ہے کہ امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا

21 Aug 2019 گھنٹہ 11:53

امریکی میزائل تجربے پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز عسکری محاذ آرائی کا سبب بنے گا


چین نے کہا ہے کہ امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا۔
امریکی میزائل تجربے پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز عسکری محاذ آرائی کا سبب بنے گا۔
چین کا کہنا ہے امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا، امریکا سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرکے عالمی اور علاقائی امن کیلئے سازگار اقدامات کرے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکی میزائل تجربے سے بین الاقوامی اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر سنگین منفی اثرات ہوں گے۔
واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 434785

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/434785/امریکی-میزائل-تجربے-سے-اسلحہ-کے-حصول-نئے-دور-شروع-کردیا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com